ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / بحرینی استغاثہ نے نبیل رجب کو رہا کرنے سے انکار کر دیا

بحرینی استغاثہ نے نبیل رجب کو رہا کرنے سے انکار کر دیا

Fri, 30 Dec 2016 19:45:52  SO Admin   S.O. News Service

مناما:30/دسمبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)بحرین کے دفتر استغاثہ نے انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے معروف کارکن نبیل رجب کو عدالت کی جانب سے رہائی کا حکم سامنے آنے کے باوجود رہا کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ دفتر استغاثہ کا کہنا ہے کہ ایک مقدمے میں رجب کی رہائی کے باوجود متعدد دیگر مقدمات کی وجہ سے انہیں رہا نہیں کیا جائے گا۔ ان پر یہ الزام عائد ہے کہ ملکی داخلی صورت حال کے تناظر میں انہوں نے افواہیں پھیلانے میں کردار ادا کیا۔ اس حوالے سے تفصیلات سامنے نہیں آئیں، تاہم کہا گیا ہے کہ ممکنہ طور پر دوران حراست رجب کی جانب سے نیویارک ٹائمر اور فرانسیسی اخبار لے مونڈ کے لیے لکھے گئے کالم یا گرفتاری سے قبل مختلف ٹی وی چینلز پر ان کی جانب سے دیے گئے بیانات پر مناما حکومت خوش نہیں ہے۔


Share: